ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریزرو بینک نے جاری کیا 500روپے کا نیا نوٹ

ریزرو بینک نے جاری کیا 500روپے کا نیا نوٹ

Wed, 14 Jun 2017 11:49:09    S.O. News Service

نئی دہلی، 13؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ریزرو بینک نے 500روپے کے نئے نوٹ جاری کئے ہیں۔نئے نوٹ وقت وقت پر جاری کئے جا رہے مہاتما گاندھی (نئی )سیریز کے ہی ہیں۔500روپے کے نئے نوٹ میں انسیٹ میں انگریزی کا( اے )لکھا ہوا ہے، یہ حرف ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر ڈاکٹر ارجت پٹیل کے دستخط والے دونوں نمبر پینل پر درج ہے۔نئے نوٹوں میں انسیٹ میں’اے ‘کے علاوہ ایک بڑا فرق یہ ہوگا کہ ان میں پرنٹنگ کا سال2017نوٹ کے پچھلے حصے میں لکھا ہو گا ۔نوٹ کے باقی فیچر 8؍نومبر 2016کو نوٹ بند ی کے اعلان کے بعد جاری ہوئے نوٹوں جیسے ہی ہیں۔نوٹ بند ی کے بعد جاری ہوئے 500کے نوٹوں میں انسیٹ میں لیٹر ’ای‘تھا۔ریزرو بینک آف انڈیا نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے یہ معلومات دی ہے، ساتھ ہی مرکزی بینک نے یہ معلومات ٹوئٹ بھی کی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ انسیٹ میں اے لکھے 500روپے کے بینک نوٹ جاری۔واضح رہے کہ نوٹ بند ی کے بعد جاری ہوئے 500کے نوٹ قانونی رہیں گے۔انسیٹ لیٹر اور پرنٹنگ کے سال میں جو تبدیلی کی گئی ہے وہ صرف 500کے نوٹ میں ہی ہے ، 2000کے نوٹ میں ایسی کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔


Share: